counter easy hit

علیمہ خان کیس میں معزز عدالت کے سامنے ایف بی آر کی قلابازیاں کون سے نئے پاکستان کی طرف اشارہ کررہی ہیں، ملک انعام

علیمہ خان کیس میں معزز عدالت کے سامنے ایف بی آر کی قلابازیاں کون سے نئے پاکستان کی طرف اشارہ کررہی ہیں، ملک انعام

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن ملک انعام نے سپریم کورٹ میں ایف بی آر آفیشلز کے بھونڈے بیانات اور ٹیکس ایمنسٹی کے متعلق رازداری برتنے کی کوشش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے سامنے کسی کا راز راز نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو اس پر ایکشن لینا چاہیے اور علیمہ خان کو اس کی بدعنوانی پر قرارواقعی سزا ملنی چاہیے۔

نئے پاکستان والے پرانے پاکستان سے بھی بد تر حالات پیدا کر رہے ہیں ابھی پرانے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں جن پر انگلیاں اٹھائی جاتی رہیں مگر افسوس نئے پاکستان میں بھی وہی کچھ بہت بے شرمی سے ہورہا ہے۔

MALIK IANAM, SEC INFORMATION, PMLN, YUOUTH WING, FRANCE