تبدیلی حکومت میں سب کچھ پرانا ہے وہی نیب انتقامی کارروائی کرتے ہوئے، اور وہی میڈیا ٹرائل نااہلی چھپانے کیلئے، ملک انعام
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے انفارمیشن سیکرٹری ملک انعام نے کہا ہے کہ نیب لاہور کی طرف سے مسلم لیگی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائی افسوسناک ہے جب تک اس کا سد باب نہیں کیا جاتا ملک میں انارکی پھیلے گی اور ملک کے حالات بدستور خراب رہیں گے
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوہوش کے ناخن لینے چاہییں اور میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کیونکہ یہی میڈیا آج ان کا حامی تو کل ان کے کرتوتوں سے پردہ اٹھائے گا تو ہر محب وطن پاکستانی کا سر شرم سے جھک جائیگا۔