سلیکٹڈ وزیراعظم نے ڈالر ریٹ ، قرضے وغیرہ جوکنٹینر پرپاکستان کی پسماندگی کی بڑی بڑی وجوہات بتائیں وہ سب خود عملاً اختیار کرچکے ہیں، ملک انعام
پیرس؍پاکستان(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک انعام نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کنٹینر پر کھڑے ہو کرپاکستان کے غریب وپسماندہ ملک ہونے کی جو جووجوہات بیان کرتے رہے ان وجوہات کو خود بھی عملاً رواج دے چکے ہیں اور جو جو چوری کے راستے بتائے گئے تھے ان سب کی ان کے دورحکومت میں کھلے عام اجازت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی اخلاقی حیثیت کھو چکی ہے بس ڈھیٹ بن کر ٹائم پاس کر رہی ہے۔
ملک انعام کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا خودپسندی میں کوئی ثاننی نہیں تھا وگرنہ کوئی ذْی شعور اس طرح کاروباری لوگوں کو چور چور اورڈاکو کہہ کر اپنے ڈھیٹ پن کا اظہار نہیں کرتا۔ نیازی صاحب اقتدار میں آکر ان تمام اسباب سے بھی آگاہ ہوچکے ہیں گزشتہ محب وطن حکومتیں جن کی وجہ سے پاکستان کو بھنور سے نکال نہیں پاتی تھیں اور ان ذرائع کا بھی جان چکے ہیں جن کی وجہ سے ملک میں بے انتہا کاروباری ماحول اور سرمایہ دار ہونے کے باوجود ملک کا خزانہ خالی رہتا ہے اس کو کوئی چوری نہیں کرتا بلکہ وہ ہمیشہ ضرورت کے مقابلے میں کم دستیاب ہوتے ہیں
اللہ تعالیٰ وزیراعظم نیازی کو ہدائت دے اور اقتدار سے پہلے جو ناشناسی ان میں تھی اب جب وہ تمام لوگوں کی حقیقت جان چکے ہیں تو اسے اپنی گناہگار زبان سے بیان بھی کردیں تاکہ بھولی بھالی عوام جان جائے کہ ان کے سابق حکمران اورمخلص لیڈر شریف برادران انتہائی شریف النفس اور پاکستان کی عوام کا درد دل رکھنے والےتھے نہ کہ قوم کی دولت اپنے لئے رکھنے والے۔