counter easy hit

پیرس، بغیر کسی ثبوت کے ملک کے مقبول ترین لیڈر کو جیل میں رکھنے والی نااہل حکومت جسطرح ملکی وسائل تباہ وبرباد کررہی ہے، ان کا یوم حساب اتنا ہی سنگین ہوگا، ملک انعام

پیرس، بغیر کسی ثبوت کے ملک کے مقبول ترین لیڈر کو جیل میں رکھنے والی نااہل حکومت جسطرح ملکی وسائل تباہ وبرباد کررہی ہے، ان کا یوم حساب اتنا ہی سنگین ہوگا، ملک انعام

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک انعام نے حکومت کی ناقص پالیسیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کے منصوبے لگانے والے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کو ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود جیل بھجوانے والی طاققیں جب موجودہ نااہل حکومت کا احتساب کرینگی تو ان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج، معیشت اور کاروبار تباہ کرنے والی حکومت اربوں روپے کے اندرونی قرضوں میں پھنس چکی ہے ۔ ملک میں بہت جلد تبدیلی کی ہوا چلنے والی ہے جو اس نااہل حکومت کو بہا کر لے جائیگی اور پھر عوام ان کا جوحال کرینگے وہ نشان عبرت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کیخلاف مذموم ترین مہم چلانے کے باوجود آج تک ان کیخلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کی جاسکی اور نہ ہی عوام کے دلوں سے ان کی محبت نکالی جاسکی ہے۔

 

MALIK INAM, COORDINATOR, PMLN, YOUTH WING, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website