سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیماری اورعلاج نے سلیکٹڈ اوراسکی ٹیم کوبری طرح بے نقاب کردیا۔ ملک انعام
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک انعام نے کہا ہے کہ عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کی بیماری اور علاج نے سلیکٹڈ اوراسکی ٹیم کو بری طرح بے نقاب کردیا ہے۔
پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں اور انشااللہ صحتیاب ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے۔ جب نواز شریف واپس آئیں گے توجلد ہی تحریک انصاف کی دیوار گرے گی۔