فروری 05 مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا، ملک انعام
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک انعام نے کہا ہے کہ 05فروری پیرس میں مظلوم کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے اہم ترین دن کے طورپر منایا جائیگا ۔ تاکہ دنیاکو یہ پیغام دیا جاسکے کہ ہم پ اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ڈے کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و بر بریت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس مووقع پر پیرس میں پاکستانی تارکین وطن مرد وخواتین، بزرگ، طلبا وطالبات اور بچے بھی ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کریں گے