قائد میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت پررہائی خوش آئند ، ڈیل کی باتیں کرنے والے سیاسی یتیم بےنقاب ہونگے، ملک انعام
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک انعام نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت پررہائی آئینی اورقانونی حق تھا جو انھیں بہم پہنچایا گیا۔ کسی بھی ملک میں دشمن کے قیدیوں کو بھی انسانی حقوق حاصل ہوتے ہیں۔
محترم قائد میاں محمد نواز شریف کی بیماری کو متنازعہ بنانے کی کوشش مذموم سازشوں کا حصہ ہے اور سیاسی یتیم بے نقاب ہو کر جلد بیہانک انجام کو پہنچیں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے اور نہ ہی عوام الناس کو کبھی تنہا چھوڑیں گے۔ ان کی زندگی کا مقصد ملک میں جمہوریت کا فروغ اورعوام کو ان کے حقوق اورجمہوریت کے ثمرات تک ان کے رسائی مکمل بنانا ہے اور انشااللہ اپنے مقصد میں سرخرو ہونگے۔