حکومت کی اپوزیشن کیخلاف مہم جوئی تباہ حال معیشت اور کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے، ملک انعام
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک انعام نے حکومت کی طرف سے یوم سیاہ پر پولیس گردی اور سابق وزیراعظم کے مشیر سینئر صحافی عرفان صدیقی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی اپوزیشن کیخلاف مہم جوئی تباہ حال معیشت اور کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر بڑھتے دن کے ساتھ عوام کی زندگی میں مسائل بڑھا رہی ہے عمران خان پاکستان کے مظلوم عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ، ان کا مکرو چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، بے گناہ گرفتاریاں ن لیگ کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے عرفان صدیقی کو نواز شریف کے خلاف بیان نہ دینے کی سزا دی جا رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں