رمضان المبارک تمام اہل اسلام کیلئے محبت وامن کا پیغام لے کر آئے۔ تمام اہل اسلام کو دلی مبارکباد، ملک انعام
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک انعام نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس رمضان المبارک کو ہم سب کیلئے محبت وامن اورسکون کا موجب قرار دیں۔ اللہ تعالیٰ تمام امت مسلمہ کو عبادات میں آسانیاں عطا فرمائیں اور ہماری وہ خطائیں بخش دیں جن کی وجہ سے ہماری عبادات کا سرور ہم سے چھن گیا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کرونا کے موذی مرض کو ہم سب سے دور فرمائیں۔ آمین