counter easy hit

الیکشن انجینئرڈ کر لیے گئے مگر معیشت انجینئرڈ نہیں ہوسکتی، ملک انعام

پیرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ) فرانس  کے جنرل سیکرٹری ملک انعام نے کہا ہے کہ الیکشن تو انجینئرڈ کرلئے گئے مگر افسوس اب ان لاڈلوں سے معیشت انجینئرڈ نہیں ہوسکتی۔ تمام پول کھلیں گے ۔ عوام کو مہنگائی کے طوفان کے سامنے کھڑا کردیا گیا ہے۔

ملک انعام نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب لو گ رو رو کر شیر کو یاد کریں گے۔ تمام تر پابندیوں کے باوجود میاں نواز شریف نے بہترین معیشت چلائی اور بجلی اور گیس کے بحران کو حل کرنے کیلئے پالیسیاں دیں مگر بد قسمتی سے اس کو یہ لوگ ماننے کے بجائے اس کو سبوتاژ کرنا چاہ رہے ہیں مگر کر نہیں پائیں گے۔

MALIK INAM, GEN, SECRETARY, PMLN (YOUTH WING) FRANCE, ON, PTI, ENGINEERED, ELECTION