احتساب ہر حکومت کا فرض ہے مگر اس کی مشق صرف اپوزیشن پر کرنا بددیانتی ہے، ملک انعام
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن (یوتھ ونگ)فرانس کے انفارمیشن سیکرٹری ملک انعام نے کہا ہے کہ احتساب ہر حکومت کا فرض ہے مگر اس کی مشق صرف اپوزیشن پر کرنا بددیانتی ہے.
ہمارے ملک میں کرپشن بہت زیادہ ہے اور اس کا سد باب حسب استطاعت سابق حکومتوں نے بھی کیا بلکہ مسلم لیگ ن نے ہی سب سے پہلے احتساب کا نعرہ لگایا۔ مگر سیاسی طور پر آج اسی کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔ اگر حکومت احتساب میں ٹھیک نیت رکھتی تو اپنے گھر سے صفائی شروع کرتی مگر تین وزرا کی چھان بین کا آغاز ہوا مگر ابھی تک اس کو دبا یاجاچکا ہے۔