counter easy hit

جمہوری راہنمائوں سے نیب جبکہ غریب عوام کیخلاف حکومت انتقامی کارروائی میں مصروف ہے، ملک انعام

جمہوری راہنمائوں سے نیب جبکہ غریب عوام کیخلاف حکومت انتقامی کارروائی میں مصروف ہے، ملک انعام

پیرس(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے انفارمیشن سیکرٹری ملک انعام نے کہاہے کہ اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انتقامی کارروائی ہورہی ہے، بغیرثبوت خواجہ برادران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، نیب کوکیوں کھلی چھٹی دیدی گئی ہے۔

حکومت غریب عوام کی چھتیں گرا کر انتقامی کارروائی کر رہی ہے جبکہ نیب عوام کے خدمتگاروں کیخلاف جھوٹے کیسز بنا کر انہیں پریشان کر ری ہے۔

انہوں نے کہاکہ  نواز شریف نے عدالتی فیصلہ کی پاسداری کے لئے بیمار اہلیہ کو لندن میں چھوڑا، ہم پیشیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،ہم سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ ہیں اور دوبارہ بھی عوام کے ووٹ سے ایوان میں آئینگے، انتقامی کارروائیوں سے کسی ایک جماعت کانہیں بلکہ پورے نظام کونقصان پہنچے گا، یہ کارروائی بند ہونی چاہئے، نیب باقاعدہ انکوائری اور ثبوت کے ساتھ گرفتاریاں کرے ۔

MALIK INAM, INFORMATION, SECRETARY, PMLN, YOUTH WING, FRANCE