پیرس( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے سینئر عہدیدار ملک انعام نے یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سے تاحیات نااہل ہونے والے فواد چوہدری راتوں رات اہل کیسے ہوئے یہ امپائروں کی سازش نہیں تو اور کیا ہے۔
ہمیں امپائروں کو ساتھ ملا کر کھیلنے کے طعنے دینے والا جعلی خان اب خود بھی امپائروں کے ہتھے چڑھا ہوا ہے اور ایسی سفارشی اور ڈھونگی تبدیلی خود اپنے ہی وزن سے گرنے والی ہے۔ 25 جولائی کو جعلی خان اپنے بال نوچے گا اور جمہوری جماعتیں خوشیاں منائیں گی۔