حکومت اپنے ارد گرد بیٹھے چوروں پر کب توجہ دے گی، ملک انعام
پیرس( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن ملک انعام نے کہا ہے کہ حکومت غریب کش پالیسیوں پر عمل پیر اہے۔ علیمہ خان نے پاکستانیوں کا پیسہ چوری کیا اس کو لانے کیلئے تحریک انصاف تو کچھ نہیں کر رہی اب عوام ہی کچھ نہ کچھ کریگی۔
حکومت میں شامل چور شور مچا کر اپنے کرتوت چھپانے میں مشغول ہیں ۔ حکومت کی طرف سے ایسی کرپٹ پریکٹس پر بند باندھنا ہوگا اس سے پہلے کہ یہ جماعت اس میں تاق ہوجائے اور عوام ہاتھ ملتے رہ جائیں۔