ہر ماہ بعد صرف قرضہ یا علیمہ خان کی جائیداد سامنے آنے کی خوشخبریاں ملتی ہیں،ملک انعام
پیرس (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن فرانس ملک انعام نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانا مشکل نہیں لیکن اپوزیشن کو دھکا دینے کی بھی ضرورت نہیں پڑیگی ‘ (ن) لیگ حکمرانوں کا ظلم کمزور پڑنے اور مٹنے والا ہے ،جب کپتان ہی جعلی ہو تو ٹیم نے کیا کارکردگی دکھانی ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویدار بیروزگاری کوفروغ دے رہے ہیں ، غریب عوام کا کباڑہ کر دیا گیا ہے ان کے ریلیف کا کوئی منصوبہ کوئی اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا بس تبدیلی تبدیلی کے ڈھول بجائے جارہے ہیں
انہوںنے کہا کہ نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ الیکٹڈ وزیراعظم کو جیل میں رکھیں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت کون کرے گا،موجودہ حکومت ایک نااہل حکومت ہے۔صدر کبھی لائن میں کھڑے ہوتے ہیں ،کبھی دال سے روٹی کھائی جاتی ہے ،کبھی کہتے ہیں وزیر اعظم کی قمیض میں دو سوراخ ہیں ،یہ لوگ دکھاوے کے لئے دال روٹی کھا رہے ہوتے ہیں ،انہوں نے تو غریب کی دال بھی چھین لی ہے ،یہ نااہل حکومت صرف ڈرامہ بازی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ بعد صرف دو خوشخبریاں ہی ملتی ہیں جن میں قرضہ یا علیمہ خان کی جائیداد ہوتی ہے ،عمران خان اور علیمہ خان نے کالے دھن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سچ سرخرو ہو گا ،جیل میں ڈالو ،سولی پرچڑھائواور غداروالا فارمولااب ناکام ہو چکاہے ۔انہوں نے کہا کہ جتنے دن آپ نے شہباز شریف کوجیل میں رکھا ہے پشاور میں رکھتے تو میٹرو بن جاتی۔
malik inam, secretary, information, pmln, youth wing, france