مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک محمد انعام کے بڑے بھائی ملک اکرام اللہ کینسر کے باعث رضائے الہی سے انتقال کرگئے، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس سوگ میں ڈوب گئی، مرکزی قیادت اورکارکنان کا دلی رنج وغم کا اظہار
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک محمد انعام کے بڑے بھائی جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے آج رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی وفات پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی مرکزی قیادت اورتمام کارکنان رنج وغم میں ڈوب گئے۔ پیرس میں پاکستانی کمیونٹی نے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اپنے جذبات کا اظاہر کیا۔
اس موقع پر ممبر ایگزیکٹو پیپلز پارٹی فرانس قارئ فاروق احمد گورسی،،سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس مرزا زبیر, سیاسی وسماجی کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس چوہدری اصغر خان،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس چوہدری سجاد احمد، سیاسی وسماجی راہنما محمد آصف اورصدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
مرحوم اکرام اللہ ملک جناب ملک محمد انعام کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے بڑے بھائی تھے اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اورہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کی روح قفس ِ عنصری سے پرواز کرگئی۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے گائوں ماڑی کھوکھر میں ادا کی گئی ۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے تمام راہنمائوں نے ملک محمد انعام کے بھائی کی وفات پر گہرےصدمے کا اظہار کرتے ہوئے ملک محمد انعام اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبرواستقامت کی دعا کی۔