عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی قیادت میں حکومت کا مضبوط ترین ستون بن چکی ہے، ملک جبار اعوان
پیرس (نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم لیگ فرانس کے سینئر نائب صدر ملک جبار اعوان نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ حکومت کی مضبوط ترین اتحادی ہے اور اس وقت شیخ رشید احمد کی قیادت میں حکومت کا مضبوط ترین ستون ہے جس پر حکومت کھڑی ہے۔
شیخ رشید احمد ریلوے سمیت تمام اداروں کیلئے بہترین مشیر ہیں ان کی ہمراہی میں تحریک انصاف مسلسل دشمنوں کی سازشوں سے بچ بچ کر کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے۔
شیخ رشید احمد جمہوریت اور عوام کے چیمپئن ہیں ان کی تمام تر محنت متوسط طبقے کے آدمی کی فلاح و بہبود ہے جوکہ ان کا مشن ہے ۔ انہوں نے ریلوے میں ترقی کا تیز ترین سفر شروع کروایا جو اس سے پہلے کوئی نہ کرسکا۔ ان کی کارکردگی کابینہ میں مثالی ہے۔