کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیکر ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کیا جائے ، پی ٹی آئی کے راہنما ملک جاوید اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا اب تک بلدیاتی نظام کا پراسس مکمل نہیں ہوا نہ ہی چیئر مین ، میئر کا انتخابات ہوا جبکہ صرف حلف ہوا ایسے لگتا ہے جیسے حکومت بلدیاتی نظام کے آنے سے خوش نہیں ورنہ اب تک یہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اور ایسے لگتا ہے حکومت بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دینا چاہتی صرف انکو برائے نام رکھنا چاہتی ہے ایسے کرنے سے ملک میں حالات کی خرابی کی جائیں گے بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دینا ہونگے اس میں حکومت کی بہتری ہے