مستثنیٰ شریف اور درباری معافی بھی دھونس اور دھاندلی سے لینا چاہتے ہیں۔جیسے ’استثنیٰ ‘بھی قطری شہزادے نے تحفے میں دیا ہوا ہو۔
پیرس (ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ملک اعظم نے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد یس اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ استثنیٰ کی گردان جتنے دھواں دھار طریقے سے دہرائی جار ہی ہے لگتا ہے جیسے پانامہ شریف اور درباری معافی بھی دھونس اور دھاندلی سے مانگنا چاہتے ہوں کیا یہ بھی شریفوں کی میراث ہے یا پھر کسی قطری عرب شہزادے نے خط کے ساتھ استثنیٰ بھی تحفے میں دیا تھا اور پاکستانی عوام اب اسے قبول کرنے پر مجبور ہوں۔
جب بھی کوئی کرپٹ پکڑا جاتا ہے استثنیٰ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے۔