فرانس(نامہ نگار)ملک مظہر سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی کے کارکنان کی ملک و قوم کیلئے خدمات اور قربانیاں مثالی ہیں پیپلز پارٹی اپنے کارکنان کی قدر کرتی ہے کارکنان کسی بھی پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں کارکنان پورے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ کر پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گراف دن بدن گرتا جا رہا ہے جس سے لگتا ہ کہ حکومت مخالف احتجاجوں کا سلسلہ شدید ہو جائے گا پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ ابھر کر سامنے آرہی ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے غریب عوام کی آواز بن چکے ہیں ان کا پاکستان کو کرپشن فری بنانے کا خواب ضرور پورا ہو گا۔