نام نہادانٹرنیشنل جھوٹے لیگی حکمرانوں نے اب دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو بھی پانامہ کیس سمجھ لیا ہے، جہاں عدالت کے باہر حقائق مسخ کرتے رہے اب لاہور دھماکوں پر اپنی آنکھیں بند کیے خواب و خیال میں مست بیٹھے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ملک مظہر ،سینیئر راہنما، پیپلز پارٹی ،فرانس
پیرس(ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما ملک مظہر نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ابھی تک سیکورٹی کے انتظامات میں غفلت برتنا افسوس ناک ہے، پنجاب حکومت اپنی ناکامی تسلیم کبھی نہیں کرے گی مگر اسے عوام کے خون سے نہیں کھیلنا چاہیے اور مکمل طور پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بحال کرنا چاہیے جو کہ صرف آرمی کرے
پنجاب حکومت کی طرف سے دھماکوں کے بعد انتظامی معاملات دیکھنے کے بجائے حالات کی حقیقت کو جھٹلانااور عوام کے واویلے پر سیاست کرنا شہیدوں کے خون کے ساتھ مذاق ہے جو کہ نہائت افسوسناک بات ہے