نو آموز سیاسی اداکاروں کے ہاتھ میں اہم وزارتیں ہیں
پیرس(ایس ایم حسنین) ملک مظہر ،سینیئر راہنما، پیپلز پارٹی ،فرانس نے وزیر اطلاعات کے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر نامناسب کمٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سیاسی اداکاری کی ماہر قرار دیا اور کہا ہے کہ مریم نوازسمیت مریم اورنگزیب،انوشہ رحمن،طلال چوہدری سب حکومتی پارٹی کے انوکھے لاڈلے ہیں ۔جن کے ہاتھ میں اہم وزارتوں کو چاند کے طور پر دے دیا گیا ہے۔ شریف برادران اب کی بار ان انوکھے لاڈلوں کی حرکتوں کا ہی شکار ہوتے آرہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔