پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی نہائت صائب اور وژنری فیصلہ ہے اس کے انتہائی دوررس نتائج برآمد ہوںگے، ملک مظہر
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر راہنما ملک مظہر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ساکھ انتہائی مضبوط اور بے پناہ مرتبہ ٹیسٹ کی گئی ہے ۔
اس پارٹی کو بڑے سے بڑے آمر چاہتے ہوئے بھی کمزور نہیں کر سکے بلکہ ہر مرتبہ پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے شریف برادران کی بادشاہت اور آمرانہ نظام حکومت نے دو سال تک شدید ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا بالاخر پیپلزپارٹی کے وژنری چیئرمین اور اپنے نانا اور والدہ کی سیاسی بصیرت کے وارث بلاول بھٹو زرداری مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے شہید بھٹو کے مسلم وژن کو زندہ اور تمام جمہوری اقدار کو دوام بخشنے کی بہترین کوشش کی ہے۔