پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت کی ناقص حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہا رملک مظہر سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہاکہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے