شیر دل قائد کی ہر آواز حکم اذان ہے اور ہم جمہوریت پر جوڈیشل مارشل لائ کے خلاف علم جہاد بلند کرنے کیلئےہر دم تیار ہیں، ملک ناصر
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکسشان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما ملک ناصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیر کے دیوانے تن من دھن سے اپنے لیڈر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان کی تاریخ ساز ریلی نکالنے جا رہے ہیں اوریوتھیوں کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے
انشااللہ شیر دل لیڈر کی مظلومیت کے ساتھ رخصتی کے بعد اس کی ہر آواز ہمارے لیے حکم ازان ہے اور ہم اس ظلم کو کبھی نہیں مان سکتے اس کےخلاف علم جہاد بلند کرتے رہیں گے جب تک ملک میں جمہوری اداروں کو بالا دستی حاصل نہیں ہو جاتی