counter easy hit

پاکستان میں حمودالرحمن کمیشن سمیت بڑے بڑے کمیشن بن چکے ہیں مگر آج تک ذمہ داروں کو سزا نہیں ملی، اگر آٹا چینی چوروں کو سزا نہیں ملتی تو رپورٹس کے ساتھ تحریک انصاف بھی ردی کی ٹوکری میں جائیگی، محمد اجمل

پاکستان میں حمودالرحمن کمیشن سمیت بڑے بڑے کمیشن بن چکے ہیں مگر آج تک ذمہ داروں کو سزا نہیں ملی، اگر آٹا چینی چوروں کو سزا نہیں ملتی تو رپورٹس کے ساتھ تحریک انصاف بھی ردی کی ٹوکری میں جائیگی، محمد اجمل

بیلجئم؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجئم کے مرکزی راہنما محمد اجمل کا کہنا ہے کہ حکومت محض آٹا چینی سکینڈل کرپشن کی رپورٹ پبلک کر کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی اگر ذمہ داروں کو سز انہ ملی تو رپورٹ کے ساتھ تحریک انصاف بھی تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حمود الرحمن کمیشن اورایبٹ آباد کمیشن سمیت بہت سے بڑے بڑے کمیشن بنے اور ان کے طویل رپورٹیں بھی تیار ہوئیں مگر ان پر عملدرآمد 10 فیصد بھی نہ ہوسکا اسی طرح آٹا چینی سکینڈل کی رپورٹ تیار ہونے اور محض پبلک کرنے سے کوئی عوامی فائدہ نہیں ہوگا ۔ جب تک حکومت ذمہ داروں کو سز انہ دے اور عوام کو ان کے پیسے واپس نہ کرے۔  انہوں نے کہا کہ  رپورٹس پبلک کرتے ہوئے جہانگیر ترین اورمونس الٰہی کے مقابلے میں خسرو بختیار کو بچایا جارہا ہے،خسرو بختیار بھائی کے کاروبار کے ذمہ دار نہیں لیکن آصف زرداری اومنی کے ذمہ دار ہیں،وزیراعلی سندھ کا نام لینا اور بزدار کا نام نہ لینا انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں۔

 

MALIK MUHAMAMD AJMAL SENIOR LEADER PPP BELGIUM SAYS FORENSIC REPORT SHOULD BE UTILIZED TO PUNISH THE FIGURES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website