پیپلز پارٹی بیلجئم کے مرکزی راہنما ملک محمد اجمل دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے، عظیم لیڈر محترمہ شہید کے بیٹے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لیاقت باغ جلسہ کے جراتمندانہ اقدام پرخراج تحسین
اسلام آباد؍گجرات(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجئم کے مرکزی راہنما ملک محمد اجمل محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ارض ،وطن پاکستان کی سب سے عظیم راہنما محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کا وقت ہے۔ دخترمشرق محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ جرات اوربہادری سے حالات کا مقابلہ کیا ان کے بیٹے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کی جائے شہادت پر ان کی برسی کے انعقاد سے پیپلز پارٹی کے جانثار کارکنوں کا دل جیت لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے عزیزواقارب اوردوستوں سے ملاقات کے بعد لیاقت باغ جلسہ کیلئے متحرک کردار ادا کریں گے اور تمام دوستوں ، عزیزوں بھائیوں اور بچوں کے ہمراہ انشااللہ 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں اسلامی دنیا کی عظیم راہنما محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پہنچیں گے ۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جراتمندانہ سیاسی فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میں اپنے نانا اوروالدہ کی مکمل شخصیت کا عکس موجود ہے ۔