بیلجئم ، چیئرمین بلاول بھٹو کی جدوجہد رنگ لانے لگی، حکومت کا جھوٹ اورجعلی مقدمات بے نقاب ہونگے، ملک محمد اجمل
بیلجئم (ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سینئر راہنما ملک محمد اجمل نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی قیادت کی جمہوریجدوجہد رنگ لانے لگی ہے۔ حکومت کا جھوٹ اورجعلی مقدمات بے نقاب ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے اور ہمیشہ ملک میں عوام کے ووٹ سے ہی تبدیلی کی حامی رہی ہے مگر ہمیشہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ مگر اب سب سمجھ چکے ہیں ملک میں حقیقی تبدیلی ووٹ سے ہی ممکن ہے۔ کسی بھی طرح کی قومی حکومت پاکستان میں کسی بھی قسم کی بہتری نہیں لاسکے گی۔