مردِ حُر آصف علیزرداری نے ضمانت کے کاغذات ٹھکرا کرحکومت پس پردہ ڈیل کی کوششوں کو بے نقاب کردیا، ملک اجمل
برسلز/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجئم کے مرکزی راہنما ملک محمد اجمل نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پس پردہ ان پر ڈیل کیلئے دبائو ڈالنے والوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ ان کی طرف سے اپنے وکیل کو ڈیل کے مشورے پر شٹ اپ کال اور وکالت نامہ واپس لینے کی شرط عائد کرنے سے صاف ظاہر ہوچکا ہے کہ سابق صدر کو جیل میں جس طرح سلیکٹڈ حکومت کیساتھ ڈیل پرمجبور کیا جارہا ہے اور علاج معالجہ سے محروم رکھ کر دبائو کا شکار کیا گیا ہے اس سے حکومت کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔