جس قائد نے ملک میں کھربوں کے تعمیراتی کام صرف 4 سال میں شروع اور پایہ تکمیل تک پہنچائے، اس کو ایک اقامے پر نشانہ بنانے انتہائی تضحیک آمیز قانونی اصطلاح ہے، ملک انعام
پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری ملک انعام نے یس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جوڈیشری کی تاریخ کی مضحکہ خیز ترین اور کربناکی سے بھرپور اقامہ کی اصطلاح ہے جس میں ملک کے مقتدر ادارے ایک فیملی کی تمام کاروباری تفصیلات اور بطور وزیر اعظم اربوں کھربوں کے لگائے گئے ترقیاتی منصوبوں اور ان کی ذاتی جائیداد وں کی تفصیلات پر غور کرتے ہیں اور چھان بین کے بعد اربوں کھربوں کی تفصیلات میں سے صرف ایک دس ہزار ریال نہ وصول کرنے اور اقامہ رکھنے پر فیصلہ دیتے ہیں۔ یہ عدلیہ کے ماتھے پر بہت بڑا کلنگ ہے اور تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کریگی۔
ملک انعام نے مزید کہا کہ ان کے قائد اپنی فیملی کے ہمراہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ بفضل تعالیٰ وہ سرخروہونگے اور چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر دنیا کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرینگے جو اس سے پہلے کسی نے بھی قائم نہیں کیا۔
ایک ڈکٹیٹر نے آئین سے غداری کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کا تختہ الٹا اور تاریخ نے اسے ہی اسی عدلیہ اور نواز شریف کے سامنے چارہ بنا کر ڈال دیا۔ اسی طرح موجودہ جوڈیشری اور اسٹیبلشمنٹ انشااللہ ایک دن میاں نواز شریف کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہونگے۔
Must See this Video