counter easy hit

آئین وقانون کی بالادستی کیلئے نواز شرف نے کام کیا جس کا نتیجہ جھوٹے مقدمات کی صورت نکلا، ملک محمد انعام

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے سیکرٹری انفارمیشن ملک محمد انعام نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے نواز شرف نے کام کیا جس کا نتیجہ جھوٹے مقدمات کی صورت نکلا ہے۔مسلم لیگ ن کا موقف دو ٹوک ہے، ہم آئین کی حکمرانی کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں،   اکیسویں صدی ترقی کی صدی ہے، معیشت مضبوط ہوگی، انکا کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر سے معاشی و افرادی، موٹرویز توانائی کے شعبے میں جتنی سرمایہ کاری ہمارے دور میں ہوئی کسی دور میں نہیں ہوئی،  ہم نے تونیب کو بھگت لیا اب دوسرے بھی بھگتیں،شہبازشریف کو کس جرم میں جیل میں رکھا ہوا ہے؟ کوئی توپوچھے احتساب کس طرح ہورہا ہے؟ کیا صاف پانی یا آشیانہ میں کرپشن ثابت ہوئی؟

Malik Muhammad Inam, SECRETARY, INFORMATION, PMLN, YOUTH WING, FRANCE