کل یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں لالہ موسیٰ میں عظیمم الشان ریلی منعقد کی جائیگی، ملک شفیق امجد
لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) صدر پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ ملک شفیق امجد نے کہا ہے کہ لالہ موسیٰ میں کل یوم یکجہتی کشمیر ریلی بھرپور طریقے سے منعقد کی جائیگی۔ لالہ موسیٰ شہر میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور سے یوم یکجہتی کشمیر انتہائی منظم اور پرجوش طریقے سے منایا جارہا ہے ۔ ان کی شہادت کے بعد بھی مظلوم کشمیریوں کی حمایت کیلئے پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ ریلی کا انعقاد کریگی ۔ چیئرمین بلدیہ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کے زیر سایہ لالہ موسیٰ میں تمام نظریاتی ایونٹس کو بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ ہر سال کی طر ح اس سال بھی ریلیاں نکالی جائیں گی اور 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا ئے گا ،جبکہ اس دن ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کشمیریوں کے ساتھ بے وفائی کررہی ہے ۔کشمیری پاکستان کی بقا اور تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں ،لاکھوں شہداء نے پاکستان کیلئے اپنا خون پیش کیا ہے،1990سے 2018تک 95ہزار کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔حکومت بھارت سے دوستی اور مذاکرات کی بھیک مانگ کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے ۔انھوں نے کہا وزارت خارجہ میں کشمیر ڈیسک بنا کر ایک نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے جسے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے ۔پاکستانی سفارتخانوں میں علیحدہ کشمیر ڈیسک قائم کئے جائیں۔ انڈیا کے ساتھ تجارت اور دوستی کی باتیں بند کی جائیں اور اسے واضح پیغام دیا جائے کہ کشمیر کے علاوہ اس سے کوئی بات نہیں کی جائے گی