counter easy hit

جھوٹا اور بے بنیاد بوگس مقدمہ درج کروا کر میری سیاسی وسماجی و خاندانی شہرت کو داغ دار کرنے کی مذموم کوشش کی تھی،ملک نادر حسین

 Malik Nadir Hussain

Malik Nadir Hussain

گجرات( صغیر احمد قمر ) کھوکھر غربی کے رہائشی پیپلز پارٹی گجرات کے مرکزی رہنما وچیف ایگزیکٹو ملک سی این جی سرگودھا روڈ گجرات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس اور محکمہ پولیس نے گیس چوری کا جھوٹا اور بے بنیاد بوگس مقدمہ درج کروا کر میری سیاسی وسماجی و خاندانی شہرت کو داغ دار کرنے کی مذموم کوشش کی تھی لیکن چونکہ ہم صاف تھے ہم نے کسی قسم کی کوئی گیس چوری نہیں کی تھی اس لئے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عدالت نے ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوئے اس بے بنیاد جھوٹے من گھرٹ مقدمے سے ہمیں باعزت بری کر دیا جو ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے انشااللہ ہم ان لوگوں کو قانون کے مطابق جھوٹا پرچہ درج کروانے کی سزا ضرور دلوائیں گے