پیرس(نمائندہ خصوصی) نواز شریف اٹھارہ کروڑ عوام کالیڈر ہے۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ پوری قوم نے ایک ہوکر وزیر اعظم نواز شریف کے لیے دعائیں کی ہیں۔آج مخصوص ٹولہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی واپسی پر حیران ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کاسفر جاری رہے گا اور احتجاجی ٹولے کو عوام آنے والے عام انتخابات میں بھی بری طرح سے مسترد کردے گی