counter easy hit

دہشت گرد اپنے غلیظ نظریات تمام دنیا پر مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت میں قبول نہیں،ملک ناصر

Malik Nasir

Malik Nasir

پیرس(نمائندہ خصوصی )فرانس میں دہشت گردی سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دہشت گرد اپنے غلیظ نظریات تمام دنیا پر مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت میں قبول نہیں ،فرانس کے قومی دن کے موقع پر ایسا دل کو خون کے آنسو رولانے والا واقعہ انتہائی شرمناک ہے ، جس کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ فرانسیسی عوام ایک دلیر عوام ہے ایسے واقعات سے دہشت گرد ان کے حوصلے اور بڑھا رہے ہیں ،ایسیبزدلانہ واقعات سے دہشت گردوں کے خلاف نفرتیں اوربڑھ گئی ہے، ہم اس واقعہ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں