پیرس(نمائندہ خصوصی)ٓزاد کشمیر کے عوام نے تمام جماعتوں کو مسترد کرکے میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے عوام نے ترقی باٹنے والوں کو ووٹ دیکر کرپشن اور بددیانتی کرنے والوں کو اسمبلی سے اْٹھا کرباہر پھینک دیا ہے ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دوپارٹیوں کے چیئرمین آزاد کشمیر میں آکر ٹھوکریں کھاتے رہے ، آزاد کشمیر کے عوام نے درست فیصلہ کرکے ترقی کی راہیں کھول دی ہیں۔