counter easy hit

پیپلز پارٹی ریفرنس دائر کر کے کرپشن کا داغ صاف نہیں کر سکتی،ملک ناصر

 Malik Nasir

Malik Nasir

پیرس(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کر کے اپنے اوپر لگے کرپشن اور بدعنوانی کے داغ صاف نہیں کر سکتی۔ قوم حیران ہے کہ عوام کی جانب سے کرپشن کے باعث مسترد کی گئی جماعت بھی ’’نیک پروین‘‘ بن رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ اپوزیشن کے پاس الزامات کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے ، اسی لئے عوام ان کیساتھ نہیں ہیں۔