پیرس(نمائندہ خصوصی)جمہوریت کیخلاف سازشوں کا قوم ڈٹ کر مقابلہ کریگی ‘ حکومت کے انقلابی منصوبوں کی بدولت عوام کاحکومتی پالیسیوں پر اعتماد قائم ہوا ہے۔وزیراعظم بہت جلد وطن واپس آکر پہلے سے بڑھ چڑھ کر قوم کی خدمت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری اور عمران خان پہلے بھی جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں لیکن ناکامی اور ذلت ان کا مقدر بنی اور اب پھر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا