counter easy hit

عمران خان آج جو بوئیں گے وہی کل کاٹیں گے :ملک ناصر

Malik Nasir

Malik Nasir

پیرس(نمائندہ خصوصی) حکومت کو چلنے نہ دینا بلاجواز تنقید اور ٹانگیں کھینچنے کے لیے غیر ضروری ایشوز پر سیاسی طبع آزمائی مناسب نہیں ، ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کے مسائل بڑھانے اور ملک کی ترقی کا راستہ روکنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور نہیں لگانا چاہیے بلکہ مثبت تنقید کے ساتھ ملک و قوم کو ترقی کی طرف گامزن کرنے میں معاونت کرنی چاہیے کالا باغ ڈیم اور دوسرے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے سب کو مل بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے نواز شریف ، شہباز شریف ملک کو ایشیا کا ٹائیگر بنانے کے لیے پر عزم ہیں عمران خان آج جو بوئیں گے وہ کل کاٹیں گے