میاں محمد نواز شریف کو تاحیلت قائد اور میاں محمد شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ملک ناصر
پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما ملکناصر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور مضبوط دفاع صرف تاحیات ، تاقیامت قائد میاں محمد نواز شریف اور قائم مقام صدر میاں محمد شہباز شریف کی مخلص قیادت سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا وژن صرف اور صرف ترقی ہے اور وہ تمام تر مشکلات کے باوجود صرف عوام کے ووٹ اور سپورٹ کی بنا پر ایسا کر رہے ہیں۔ خالی خزانے کو بھر دینا اور پھر دنیا میں کھویا ہوا مقام دلانا یہ صرف میاں نواز شریف کی مخلص قیادت اور میاں شہباز شریف کی محنت سے ہی ممکن ہوا۔ انشااللہ سب سے بڑی جمہوری جماعت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔