پیرس(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن کی منفی سیاست ملک کے لیے نقصان دہ ہے ، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وطن عزیز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے‘ تمام عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی شعبے میں شاندار کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں ‘ اپوزیشن ملکی ترقی کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے