اسلام آبا: چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے فاٹا میں سکول بنانے اور دستر خوان قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین بحریہ ٹائون کا فاٹا کے عوام کیلئے تحفہ، فاٹا میں سکول بنانے کا اعلان، مختلف علاقوں میں دستر خوان بھی قائم کئے جائیں گے۔
اسلام آباد میں فاٹا یوتھ جرگہ کے اعزاز میں چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ملک ریاض نے فاٹا کیلئے سکول اور دستر خوان کا قائم کرنے کا اعلان کیا۔ملک ریاض کا کہنا تھا کہ امن آ گیا، اب ترقی کی طرف بڑھنا ہو گا۔ فاٹا کو اسلام آباد اور دیگر شہروں کے مساوی ترقی یافتہ بنائیں گے۔ فاٹا اصلاحات بل میں سابق صدر آصف زرداری کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔ بحریہ ٹائون عنقریب خیبر پختونخوا میں بھی جائے گا۔