پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر راہنما ملک سعید نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال ؒ کے افکار و نظریات نوجوان نسل کیلئے نسخہ کیمیا ہیں۔
تحریک انصاف علامہ محمد اقبال کے نظریات کو پاکستان میں صحیح معنوں میں نافذ العلمل کرنا چاہتی ہے۔ کیونکہ علامہ اقبال کے افکار سے ہی نوجوانوں میں قومی غیرت وحمیت کیلئے اٹھ کھڑے ہونےکا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔پاکستان کے نوجوانوں میں کرپشن کے خلاف ذوق یقیں پیدا ہو چکا ہے اور اب اسن ناسور کو جڑ سے اکھار کر دم لیں گے۔