پیرس(نمائندہ خصوصی)سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس ملک سعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہو کر میدان عمل میں نکلی ہے بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب ہی ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنا سکتا ہے پی ٹی آئی ہر فورم پر کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ جس ملک کے حکمران بدعنوانی کے مرتکب ہوں وہاں ترقی ایک خواب کی حیثیت رکھتی ہے حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف پیکج نہ رکھنا حکمرانوں کی بدنیتی کا واضح ثبوت ہے قوم حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے۔