بلاول بھٹو کی عوام میں بڑھتی مقبولیت سے موجودہ حکومت کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہے، ملک شفیق امجد
لالہ موسیٰ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے سٹی صدر ملک شفیق امجد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی عوام کی طرف سے پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ عوام کے مسائل ہمیشہ پیپلزپارٹی نے ہی حل کئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مفاہمتی سیاست کے بل بوطے پر سابق صدرآصف علی زرداری نے نے طویل جدوجہد سے ملک میں استحکام کو فروغ دیا یہی وجہ کہ عوام ان سے اور پارٹی سے والہانہ محبت کر تے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا فروغ میڈیا کی آزادی سے منسلک ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے سفر میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 134