صدر پی پی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کی قیادت میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، حکومت کی بے حسی سمجھ سے بالا تر ہے، ملک شفیق امجد
لالہ موسیٰ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے صدر ملک شفیق امجد نے لالہ موسیٰ میں سستے عوامی کھانا مرکز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ صدر پی پی پنجاب چوہدری قمرالزماں کائرہ کی قیادت اور سرپرستی میں عوامی خدمت جاری رکھیں گے اور انشااللہ لالہ موسیٰ کے عوام کو لاک ڈائون سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ان کیلئے کائرہ برادران اور ان کے کارکنان جاگ رہے ہیں ۔
انھو ں نے کہا کہ اس موقع پر وفاقی حکومت کی بے حسی سمجھ سے بالا تر ہے۔ شہروں میں ٹیسٹ وغیرہ اور طبی امداد کا کوئی انتظام نہیں۔ مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت کرونا سے لڑ رہی ہے۔