پیپلز پارٹی پنجاب آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے، حکومت ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پرمالی اوردیگردرکار امداد فراہم کرے، ملک شفیق امجد
لالہ موسیٰ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ حکومت ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر مالی اوردیگر درکار امداد فراہم کرے تاکہ ہر سطح پر امدادی کارروائیاں شروع ہوسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے اس وقت اولین ترجیح زلزلہ متاثرین کی بحالی ہونا چاہیے شدید موسم میں بے گھر افراد کیلئے حکومت تمام اختلافات اورتعصبات کو پس پشت ڈال کر سنجیدگی کامظاہرہ کرے تاکہ زلزلہ سے بے گھر ، زخمی اورجاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد ہوسکے