دسمبر 27 دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت ، پاکستان اور دنیا بھر سے جیالے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شرکت کرینگے، ملک شفیق امجد
راولپنڈی/لالہ موسیٰ(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے سٹی صدر ملک شفیق امجد نے کہا ہے کہ 27 دسمبر عظیم بی بی کی شہادت کا دن ہے جب شقی القلب دہشتگردوں نے ملک کے سب سے بدترین آمر کے اشاروں پر اسلامی دنیا کی عظیم راہنما کی زندگی کا چراغ بھجا دیا۔ مگر آج بھی اس چراغ کی لو باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا یوم شہادت پاکستان میں جمہوریت کو نئی جلا بخشنے کیلئے آرہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے اور دنیا کے مختلف کونے کونے سے جیالے بھرپور شرکت کریںگے اور دختر مشرق اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔