counter easy hit

خاتون اول سے زندانوں اورسڑکوں پر عوام کے حقوق کی جنگ بیگم نصرت بھٹو کی شخصیت کوہ گراں ثابت ہوئی،8ویں برسی پر سرخ سلام، ملک شفیق امجد

خاتون اول سے زندانوں  اورسڑکوں پر عوام کے حقوق کی جنگ بیگم نصرت بھٹو کی شخصیت کوہ گراں ثابت ہوئی،8ویں برسی پر سرخ سلام، ملک شفیق امجد

لالہ موسیٰ؍راولپنڈی(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے صدر ملک شفیق امجد نے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو  کو8ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  خاتون اول سے زندانوں اورسڑکوں پر عوام کے حقوق کی جنگ کو مسلسل لڑنے والی بیگم نصرت بھٹو پاکستانی سیاست کی کوہ گراں ثابت ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ  نصرت بھٹو  نے زندانوں سے ایوانوں تک پیپلزپارٹی کو لانے کے لیے سفر کا آغاز کیا تو پھر بیٹے کی ناگہانی موت نے صدمہ دیدیا، بیٹی
کو حکومت ملی تو سکھ کے چند دن آئے،   نصرت بھٹو  کی زندگی میں سکھ کا لمحہ کچھ عرصہ ہی رہا اور مرتضی بھٹو کی موت نے تو مادر جمہوریت کے دکھوں کا صحراطویل کردیا۔

ملک شفیق امجد نے کہا کہ جدوجہد صبروبرداشت کویکجا کیا جائے تو بیگم نصرت بھٹو کی شخصیت کا خاکہ بنتا ہے ۔ ذہانت جدوجہد سکھ اور دکھ   بیگم نصرت بھٹو کی شخصیت کی خوبیاں ہیں۔خاتون اول سے زندانوں اور سڑکوں پر عوام کے حقوق کی جنگ تک مادرجمہوریت نصرت بھٹو کا سفر کٹھن اور تکالیف سے بھرپور ہے

Malik Shafique Amjad, President, PPP, Lalamusa, express, his, gratitude, on, 8th, death, anniversary, of, Begum Nusrat Bhutto, Mother, of, Democracy

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website