اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے صدر ملک شفیق امجد نے مرکزی راہنما، سابق وفاقی وزیرو سابق سینیٹر وممتاز قانون دان چوہدری اعتزاز احسن کے بڑے بھائی ڈاکٹر اعجاز احسن کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ماہر سرجن سے محروم ہوگیا۔ اللہ کریم ان کے اہلخانہ کو صبرواستقامت عطا فرمائیں اور عظیم راہنما چوہدری اعتزاز احسن کو صبرجمیل کے ساتھ ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں ثابت قدم رکھیں۔ الہی آمین